چینی پروفیشنل فٹبال میں پہلی بار45 سالہ شخص نے گول کردیا

چینی پروفیشنل فٹبال میں پہلی بار45 سالہ شخص نے گول کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شنگھائی(نیٹ نیوز) چین کی پروفیشنل فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ایک 45 سالہ شخص نے گول کردیا۔ڑینگ یی ایک تیسرے درجے کے کلب شینگ یان اربن کے اسپانسر ہیں، وہ خود بھی ایک سابق فٹبالر رہ چکے مگر گذشتہ ماہ ہی انھوں نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا، اب انھوں نے یابیان بیگوئے کلب کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی جانب سے آخر میں پنالٹی اسپاٹ سے گیند کو جال میں پہنچاکر4-0کی کامیابی میں حصہ ڈالا۔ انھوں نے یہ گول 44 برس اور 327 دن کی عمر میں کیا جوچینی پروفیشنل فٹبال میں ایک ریکارڈ ہے۔