پاکستان کی 9 رکنی سائیکلنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی

پاکستان کی 9 رکنی سائیکلنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹرٌ پاکستان کی سائیکلنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق انڈونیشیا نے ایشین گیمز میں شرکت کرنے کیلیے نام بھیجنے کی آخری تاریخ 11 مئی مقرر کی تھی تاہم فیڈریشن نے 6 کھلاڑیوں اور3 آفیشلزکے نام پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے ذریعے انڈونیشین سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرکوبروقت بھجوا دیے ہیں۔ امید ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو جلد ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ ایونٹ کی تیاری کیلیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جلد منعقدکریگا۔دریں اثناء 2 رکنی قومی ٹیم رواں سال ستمبر میں ا?سٹریا میں شیڈول ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں بھی شرکت کرے گی، ایونٹ میں 182ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔