آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ خواجہ سراویمنز فٹ بال میں حصہ لے سکے گی

آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ خواجہ سراویمنز فٹ بال میں حصہ لے سکے گی

  

سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراویمنز فٹ بال ایونٹس میں حصہ لے سکے گی۔ آسٹریلیا کی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراویمنز فٹ بال ایونٹس میں حصہ لے سکے گی 28 سالہ ہانا مونسی اس سے قبل کینبرا میں مقامی سطح پر فٹ بال کھیل چکی ہیں۔ آسٹریلین فٹ بال لیگ (اے ایف ایل)نے پہلی مرتبہ خواجہ سرافٹ بالر کو ملکی سطح کے ویمنز فٹ بال ایونٹس کھیلنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔28سالہ ہانا مونسی اس سے قبل کینبرا میں مقامی سطح پر فٹ بال کھیل چکی ہیں تاہم امید ہے کہ اب وہ رواں سال وکٹوریہ میں فٹ بال میدان میں اتریں گی۔ اے ایف ایل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی آسٹریلین رولز فٹ بال کھیلنے کے قابل ہو سکے۔

2015میں جنڈر ٹرانزیشن سے قبل مونسیآسٹریلین مینز ہینڈ بال ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز بھی پا چکی ہیں۔آسٹریلیا میں آسٹریلین رولز فٹ بال سب سے زیادہ شائقین کی شرکت اور ٹی وی پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایونٹ ہے اور اس میں دو ٹیمیں 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -