نگران وفاقی کا بینہ کا اجلاس سیکریٹری داخلہ کی داخلی سلامتی ، امن وامان بنانے کیلئے اقدامات پر بریفنگ

نگران وفاقی کا بینہ کا اجلاس سیکریٹری داخلہ کی داخلی سلامتی ، امن وامان ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر228این این آئی228آئی این پی ) نگران وزیراعظم ناصر الملک کی سربراہی میں نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، سیکرٹری داخلہ نے ملک کی داخلی سلامتی اور امن کے حوالے سے بریفنگ اور وزیر خزانہ شمشاد اختر نے معیشت کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری داخلہ نے الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔نگران وفاقی کابینہ نے 6 فیصد کی شرح نمو پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ادائیگیوں میں توازن، مالی و قرضوں کی پائیداریت اور سرکاری اداروں کے بہتر انتظام و انصرام کیلئے نگران کابینہ کے مینڈیٹ کے تحت فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کابینہ کو سیکرٹری داخلہ نے وزارت داخلہ اور اس سے منسلک محکموں کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ملک میں داخلی سلامتی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے قانونی اور انتظامی پالیسی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملکی معیشت اور مختلف اقتصادی اشاریوں کے بارے میں جائزہ پیش کیا۔ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے خزانہ ڈویژن کو آئندہ منتخب حکومت کیلئے فوری اقدامات اور اس کیساتھ طویل المیعاد ڈھانچہ جاتی اصلاحاتی پیکیج کی حکمت عملی وضح کرنے کی ہدایت کی۔

کابینہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر228مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم ناصرالملک سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقاتیں کی۔نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پہلی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں پاک فوج کے سربراہ نے جسٹس (ر) ناصرالملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملکی سلامتی، پیشہ وارانہ امور اور ملکی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔جب کہ آرمی چیف کی جانب سے نگران وزیراعظم کو انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ دوسری جانب نگران وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات نے بھی ملاقات کی اور جسٹس (ر) ناصر الملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔نگران وزیراعظم اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقات میں ملکی سلامتی اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقاتیں

مزید :

صفحہ اول -