جمائماکاریحام کی کتاب برطانیہ میں چھپنے پر ہتکِ عزت کا دعویٰ کرنے کا اعلان

جمائماکاریحام کی کتاب برطانیہ میں چھپنے پر ہتکِ عزت کا دعویٰ کرنے کا اعلان

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے اگر ریحام خان کی کتاب بر طانیہ میں شائع کی گئی تو ہتک عزت کا دعویٰ کرونگی ۔سربراہ پی ٹی آئی کی دوسری سابقہ بیوی ریحام خان نے اعلان کر رکھا ہے وہ ایک کتاب شائع کر رہی ہیں جس میں عمران خان کے بارے میں اپنے مشاہدات کو سامنے لائیں گے،جبکہ کتاب کا جو مسودہ انٹرنیٹ پر کچھ روز پہلے سا منے آیا ہے اس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کتاب میں انھوں نے عمران خان کے بیٹے اور صہیونی لابی کے سازشی نظریوں کے بارے میں خیا لا ت کا اظہار کیا ہے۔جمائما خان اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے مجھے ذمہ داری سے بتایا گیا ہے ریحام خان کی کتاب انتہائی ہتک آمیز ہے اور برطانیہ میں چھپنے کے قابل نہیں لیکن اگر وہ برطانیہ میں چھپی تو میں اپنے بیٹے کی نجی زندگی میں بے جا مداخلت اور گھسے پٹے صہیونی لابی کے سازشی نظریے پر عدالت میں جاؤں گی۔

مزید :

صفحہ اول -