نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری ،چیف الیکشن کمشنر نے اجلا س آج طلب کرلیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری ،چیف الیکشن کمشنر نے اجلا س آج طلب کرلیا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سردار محمد رضا خان نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس (آج )جمعرات کی صبح ساڑھے نو بجے طلب کرلیا ہے ،سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کیلئے چار نام ارسال کئے گئے ہیں جن میں اپوزیشن نے پروفیسر حسن عسکری رضوی اور ایاز امیر کے نام تجویز کئے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے ایڈمرل(ر) محمد ذکاء اللہ اور جسٹس(ر)محمد سائر علی کے نام تجویز کئے گئے ہیں ان ناموں میں سے نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا ۔

اجلاس طلب

مزید :

صفحہ اول -