عوام (ن)لیگ کی کارکردگی کا پول کھول دینگے ،پی پی ،پی ٹی آئی

عوام (ن)لیگ کی کارکردگی کا پول کھول دینگے ،پی پی ،پی ٹی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک ) پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی پانچ سالہ حکومتی کارکردگی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے 2013ء کے الیکشن میں عوام سے کئے وعدوں پر عملدرآمدکی بجائے صرف زبانی جمع خرچ پر اکتفا کیا ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ،چودھری منظور احمد ،فائزہ ملک میاں منظور احمد وٹو،تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید ،میاں اسلم اقبال ،عبدالعلیم خان اورمراد راس نے کہا ہے کہ کیا ملک سے لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور بے روز گاری کا خاتمہ ہو گیا ہے ؟ ملکی قرضوں میں کمی ہوئی ہے اور کیا مسلم لیگ(ن) نے اپنی حکومت میں جہازی سائز کا کشکول پکڑ کر ملک کو مزید قرضوں کے بوجھ تلے نہیں دبایا ۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی نام نہاد مثالی کارکردگی کا پول عوام الیکشن میں خود ہی کھول دیں گے۔سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے اقدامات سے عوام کی حالت تو نہیں بدلی البتہ ان کی اپنی حالت ضرور بدل گئی۔سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی بھی نہیں مل سکا لیکن صاف پانی پراجیکٹ کی آڑ میں اربوں روپے کھا لئے ۔انہوں نے کہا کہ کیا لال بس اور رنگ برنگی ٹرین چلانے سے ملکی ترقی ہوتی ہے ؟ سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ اگر عوام صحت مند ہی نہیں ہوں گے تو پھر ان بسوں، ٹرینوں اور سڑکوں پر سفر کون کرے گا ۔

مزید :

صفحہ اول -