برابری پارٹی نے الیکشن میں متوسط طبقے کو ٹکٹ جاری کر دیئے

برابری پارٹی نے الیکشن میں متوسط طبقے کو ٹکٹ جاری کر دیئے

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) برابری پارٹی پاکستان نے مڈل کلاس،اور ورکنگ کلاس سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس جاری کردیے ،پارٹی سیکرٹیریٹ میں اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں چئیرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد،جنرل سیکرٹری طارق شہزاد اور سیکرٹری لیبر طارق اعوان سمیت دیگر عہدیدران نے شرکت کی اور امیدواروں کے انٹرویوز کیے جس کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133لاہور سے نعمان حسن قریشی،این اے 62راولپنڈی سے غلام مصطفی انقلابی، این اے 72پسرور سے عاصم ظفر واہلہ، این اے 81 گوجرانوالا سے گل عباس خان، این اے 82 گوجرانوالاسے ظفر اقبال،این اے 110 فیصل آباد سے محمد ندیم پاشا،این اے 121شیخوپورہ سے محمد عثمان جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 54گوجرانوالا سے محترمہ مدثر اقبال،پی پی 55گجرانوالا سے امجد حسین،پی پی 63 نوشہرہ ورکاں سے نثار احمد بزمی،پی پی 119 مرید کے سے ملک ذوہیب احمداور پی پی 131 سانگلہ ہل سے جنرل سیٹ پر اقلیتی امیدوار قیصر اور لاہور کے حلقہ پی پی 169 سے شاہد صدیق کو پارٹی ٹکٹس جاری کردیے گئے ہیں اس موقع پر چئیر مین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے منشور کے مطابق مڈل کلاس،ورکنگ کلاس اور محنت کشوں کو پارٹی ٹکٹس جاری کیے ہیں ان امیدواروں میں بھٹہ مزدورسے لے کر مڈل کلاس اور سافٹ وئیر انجئینیر شامل ہیں تاکہ یہ لوگ اپنے حلقہ انتخاب سے الیکشن جیت کر اسمبلیوں میں پہنچیں اوراپنے حقوق کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی میں شریک ہوں چئیرمین بی پی پی نے اس موقع پر اس امر کا اظہار بھی کیا کہ آنے والے دنوں میں الیکشن میں حصہ لینے والے مزید امیدواروں کی سیکروٹنی کرکے نمائندہ طبقات ہی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہی کو پارٹی ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔

ٹکٹ جاری

مزید :

صفحہ اول -