اوکاڑہ میں17 لاکھ، 39 ہزارووٹر حق رائے دہی استعمال کرینگے

اوکاڑہ میں17 لاکھ، 39 ہزارووٹر حق رائے دہی استعمال کرینگے

  

اوکاڑہ(عبدالوحیدانصاری سے) عام انتخابات کے دوران ضلع اوکاڑہ 4 قومی اسمبلی اور 8 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں 17 لاکھ 39 ہزار 98 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 9 لاکھ تہتر ہزار 7 سو بہتر اور خواتین ووٹر کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار3 سو چھبیس ہے، جو آئین کے مطابق اپنے نمائندے منتخب کریں گے، الیکشن کمیشن سے حاصل کردہ اعدا د وشمار کے مطابق این اے 141 (ون ) کل رجسٹر ڈ ووٹ 4 لاکھ 52 ہزار 61ہیں جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 8 سو 27 اور خواتین ووٹر ایک لاکھ 20 ہزار 5 سو48 ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 ٹو میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 73 ہیں ، جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار ایک سو 95 اور خواتین وو ٹر ایک لاکھ 90ہزار 6سو 98ہے، این اے143(تھری)میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 2 سو 16 ہے جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 7 سو16 اور خواتین ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ89ہزار5سو ہے، این اے144 (فور) میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 9 سو 28 ہے، جن میں سے مرد ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 18 ہے ، اور خواتین ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 9 سو 30 ہے ، اسی طرح پی پی 183(ون) میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2لاکھ 19ہزار 8سو 37ہے جن میں مرد ووٹروں کی تعدا ایک لاکھ 20ہزار 5سو 48ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد 99ہزار 2سو 89ہے، حلقہ پی پی 184(ٹو) میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2لاکھ 27ہزار 2سو ایک ہے،جن میں مرد ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 27ہزار 2سو ایک ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد 99ہزار 5سو 92ہے۔پی پی 185(تھری) میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2لاکھ 11ہزار ایک سو 45ہے جن میں سے مرد ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 22ہزار ایک سو 65ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد 88ہزار 9سو 80ہے، پی پی 186(فور) میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2لاکھ 20ہزار 8سو تین ہے،جن میں سے مرد ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 24ہزار 8سو 53ہے خواتین ووٹوں کی تعداد95ہزار9سو50ہے حلقہ پی پی 187(فائیو) میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2لاکھ 6ہزار 15ہے جن میں سے مرد ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 16ہزار ایک سو 60ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 89ہزار 9سو آٹھ ہے، حلقہ پی پی 188(سکس) میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 93ہزار ایک سو 93ہے جن میں سے مرد ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 7ہزار 7سو 27ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد 85ہزار 4سو 66ہے،حلقہ پی پی 189(سیون) میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2لاکھ 28ہزار 6سو 80ہے جن میں سے مرد ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 23ہزار 4سو 68ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 5ہزار 2سو 12ہے،حلقہ پی پی 190(ایٹتھ) میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2لاکھ32ہزار2سو 24ہے جن میں مردووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 31ہزار 2سو 95ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 9سو 29ہے، ضلع اوکاڑہ کے عوام 25جولائی 2018کے دن ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اپنے بنیادی سائل کے تدارک کے اپنے نمائندے منتخب کریں گے تاکہ ضلع اوکاڑہ میں تعمیرو ترقی نئے باب کھل سکیں۔

مزید :

صفحہ اول -