گوجرانوالہ سے تحریک انصاف نے امیداوار فائنل کر لئے

گوجرانوالہ سے تحریک انصاف نے امیداوار فائنل کر لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کے امید واروں کی ڈولتی کشتی کنارے لگ گئی ، قومی اور صوبائی اسمبلی لسٹ فائنل گوجرانوالہ کی 6قومی اور 14صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امید وار الیکشن کے میدان میں اتار دیئے ہیں ، جن میں قومی اسمبلی کی سیٹوں پر حلقہ این اے 79سے احمد چٹھہ ، این اے 80سے میاں طارق محمود ، این اے 81سے خواجہ صالح محمد ، این اے 82سے علی اشرف مغل ، این اے 83سے رانا عمر نذیر ، این اے 84سے بلا ل اعجاز امید وار ہوں گے جو مخالفین کو شکست سے دو چار کرنے کے لئے پوری قوت سے میدان میں اتر گئے ہیں اسی طرح صوبائی اسمبلی کے امید وار جن میں حلقہ 51سے چوہدری یوسف، حلقہ 52سے احمد چٹھہ، پی پی 53سے جمال ناصر چیمہ ، پی پی 54سے رضوان اسلم بٹ ، پی پی 55سے سرفراز مہر ، پی پی 56سے طارق گجر، پی پی 57سے ایس اے حمید ، پی پی 58سے سعید بھٹہ ، پی پی 59سے عارف حسین جٹ ، پی پی 60سے ظفر اللہ چیمہ ، پی پی61سے احسان اللہ ورک ، پی پی 62سے امیتاز صفدر وڑائچ ، پی پی 63سے خالد پرویز ورک ، پی پی 64سے عرفان بشیر گجر کا نام فائنل ہو چکا ہے۔ پارٹی کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقے میں بھر پور الیکشن مہم چلائی جائے اورمخالفین کو عوام کی عدالت میں 25جولائی کو شکست دینے کے لئے عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں۔
گوجرانوالہ

مزید :

صفحہ اول -