عائشہ گلالئی پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑ یں گی

عائشہ گلالئی پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑ یں گی

  

نوشہرہ (خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے سابق وزیراعلی پرویز خٹک کے مقابلے کیلئے این اے 26 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز خٹک نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 26 اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی کے 61 اور 64 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں، تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے ان کے مقابلے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ،وہ پرویز خٹک کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لیں گی۔جبکہ پی پی پی کے سابق صوبائی صدر سردار علی خان نے بھی این اے 26 کیلئے کاغذات نامزدگی فارم وصول کر لئے ہیں اے این پی کے میاں افتخار حسین نے پی کے65 کیلئے فارم وصول کئے۔

گلا لئی

مزید :

صفحہ اول -