عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے 78 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے 78 امیدواروں کو ٹکٹ جاری ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے لئے 78 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی پی کے 53 مردان سے انتخابات میں حصہ لیں گے اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین پی کے 65 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 78 امیدواروں کو اب تک ٹکٹ جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ صوبہ کے دیگر 19حلقوں کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں پی کے ون چترال سردار احمد خان ، پی کے 2سوات سے سید جعفر شاہ ، پی کے 3 سے کاجیر خان ، پی کے 4 سے عاصم اللہ خان ، پی کے 5 سوات سے دجی علی خان، پی کے 6سوات ٹو سے شیر شاہ خان ، پی کے 7 سوات سے وقار خان ، پی کے 9سوات تھری سے ایوب خان اشاری ، پی کے 10 اپر دیر سے گل شیر ملک شامل ہیں۔

ٹکٹ جاری

مزید :

صفحہ اول -