نوازشریف کا اصغرخان کیس میں جواب داخل کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کا اصغرخان کیس میں جواب داخل کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں جواب داخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور معروف قانون دان بیرسٹر منور اقبال دگل کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔جیو نیوز کے مطابق نواز شریف اصغر خان کیس میں جواب داخل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بیرسٹر منور اقبال دگل کی خدمات حاصل کر چکے ہیں اور اس حوالے سے بیرسٹر منور اقبال دگل نے اپنا وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف سمیت 28سیاستدانوں سے 12جون تک جواب طلب کررکھا ہے۔واضح رہے سپریم کورٹ نے نواز شریف کوگزشتہ روز طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے اور اٹارنی جنرل کی جانب سے کہا گیا تھا نواز شریف وکیل کیساتھ پیش ہونگے ،جس پر عدالت عظمیٰ نے کہا نواز شریف آئندہ سماعت پر اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہوں۔

نواز فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -