تجزیہ کار گل بخاری کی پراسرار اغوا کے چند گھنٹے بعد گھر واپسی

تجزیہ کار گل بخاری کی پراسرار اغوا کے چند گھنٹے بعد گھر واپسی

  

لاہور (کرائم رپورٹر228 خبرنگار)انسانی حقوق کی کارکن اور نجی چینل کی تجزیہ کار گل بخاری لاہورمیں پراسرارانداز سے لاپتہ ہوگئیں تاہم چندگھنٹے بعد واپس گھرپہنچ گئیں۔پولیس کے مطابق نجی چینل میں سیاسی تجزیہ کار اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی خاتون گل بخاری لاہورمیں ٹاک شو کے لئے ڈرائیور کے ساتھ گھر سے جا رہی تھیں کہ شیر پاؤ برج کے نزدیک چند گاڑیوں میں سوار افراد نے انہیں گاڑی سے نیچے اتارا اور اپنے ساتھ لے گئے ۔خاتون کے لاپتہ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی،خاتون کے رشتہ دار اور انسانی حقوق کی کارکن حنا جیلانی تھانہ سرور روڈ مقدمہ درج کرانے پہنچ گئیں۔اس دوران مختلف ٹی وی چینلز پر گل بخاری کے پراسرارانداز سے لاپتہ ہونے کی خبریں نشر ہوتی رہیں تاہم چندگھنٹے بعدہی گل بخاری گھر پہنچ گئیں ۔انہوں نے کسی بھی میڈیا کے نمائندے سے بات کرنے سے گریز کیا۔52 سالہ گل بخاری برطانوی شہریت بھی رکھتی ہیں۔ گل بخاری کے لاہورسے لاپتہ ہونے کی خبرآتے ہی سوشل میڈیا پر اسکی بازگشت شروع ہوگئی تھی۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے بھی سوشل میڈیا پر بیان میں کہا تھاکہ گل بخاری کا اغوا بہت پریشان کن خبر ہے۔

گل بخاری

مزید :

صفحہ اول -