عمران خان جنسی ہراسگی کے معاملات میں براہ راست ملوث ، ریحام

عمران خان جنسی ہراسگی کے معاملات میں براہ راست ملوث ، ریحام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک )چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں زبردستی جنسی تعلقات کے رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،سیاسی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے جنس کا استعمال کیا جاتا ہے ،عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی کے معاملات میں بھی براہ راست ملوث ہیں ۔بھارتی میڈ یا کو انٹریو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے لوگوں کو مایوس کیا، وہ امیدوں پر پورا نہیں اترے،میں دوبارہ عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی لبرل بن جاتے ہیں،کبھی اسلامسٹ،عمران خان کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ کسی بھی طریقے سے ووٹ حاصل کرکے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -