لاہور میں 3خوکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاعات ، سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت
لاہور(رپورٹ ۔یو نس با ٹھ )رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ممکنہ دہشت گر دی کے پیش نظر صوبا ئی دا را لحکو مت سمیت ملک بھر میں قا نو ن نا فذ کر نے وا لے تما م ادا رو ں کو جنر ل آرڈر کے ذریعے تما م شہر وں میں گشت کر نے کا حکم دیا گیا ہے ۔شہر میں 3خود کش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔ لا ہور میں اہم افسربھی پرا ئیویٹ گا ڑیو ں با لخصو ص مو ٹر سا ئیکل پر گشت کر تے رہے ۔ان افسروں واہلکا روں کی پٹرو لنگ کا مقصد شہر میں مشکو ک افراد کی نگرا نی کرنا ہے ۔پٹرو لنگ کے لیے ائیر پو رٹ پر مو جود فو رس ،رینجر ز ہیڈ کوارٹر ز اوریگر حسا س ایجنسیو ں کی بھی مدد حا صل کی گئی ہے دہشت گردوں کے خطرے کے بعد شہر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں ہنگامی طور پر ایلیٹ فورس ،اور پولیس کمانڈوز کو حساس قرار دیئے گئے اہم مقامات ،مساجد،امام با ر گا ہو ں اور گرجا گھروں کے باہر تعینات کردیا گیا ہے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کا پہرہ سخت کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کے اہلکا رو ں نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علا قوں سبزہ زار، بند روڈ، شاہدرہ ، بارڈر ایر یا کے نو احی علا قوں اورنشتر کالونی ،قینچی امر سدھو ،والٹن روڈ ،و دیگر حساس جگہوں ومقامات پرسرچ آپریشن کے دوران 120سے زائدمشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیا ہے گرفتار ہونے والوں میں متعدد افغان مہاجرین بتائے جاتے ہیں جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے گرفتار ہونے والے افغان مہاجرین کے پاس کوئی شناختی کارڈز یا اور کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں اعلی افسروں کے حکم پر وحدت روڈ ،مسلم ٹاؤن ،راوی روڈ ،ہنجروال ،سمن آباد ،مصری شاہ ،لوئر مال ،سول لائنز، گارڈن ٹاؤن ،گلبرگ و دیگر جگہوں پر پٹرو لنگ نا کے لگا دیے گئے ہیں شہر میں سخت چیکنگ جاری ہے ۔ دوسر ی جا نب پولیس افسراور انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوؤں فول پروف سکیورٹی کے باوجود گزشتہ سال شہر میں کئی خود کش دھماکے ہوچکے ہیں واہگہ بارڈر پریڈ کے بعد دہشت گردوں نے انتہائی حساس مقام پر خود کش دھماکے کئے جس سے کئی افراد لقمہ اجل بن گئے متعدد زخمی ہوئے اس کے بعد پولیس لائن قلعہ گوجر سنگھ میں خود کش دھماکے ہوئے اس دوران پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یوحنا آباد میں دو خود کش دھما کے ہوئے جس میں17فراد جاں بحق جبکہ ساٹھ افراد زخمی ہوئے گلشن اقبال ،رائیونڈ اور اسمبلی ہال چوک میں بھی خودکش حملہ آوروں نے تباہی مچائی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردارہے کہ تین خود کش بمبار شہرمیں موجود ہیں جنکا ٹارگٹ،مساجد، امام با ر گا ہیں یا گرجا گھر ہیں جس کے پیش نظر شہر کے حساس جگہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکاما ت جاری کئے گئے ہیں اور وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر میں عوا م کے سا تھ قا نو ن نا فذکر نے وا لے ادا روں کی معا ونت ضرور ی ہے ۔ قا نو نی ما ہر ین کے مطا بق بلا وجہ افراد کی پکٹر دھکٹرکا سلسلہ بھی بند ہو نا چا ہیے اس سے عوا م کے تعا ون کا فقدا ن پیدا ہو تا ہے ۔ نئے آرڈر کے با رے میں لا ہور پو لیس کے افسروں نے اس میں عوا م کے جا ن وما ل کا تحفط قرار دیا ہے ۔
خود کش بمبار