نگران حکومت کو پالیسی ساز فیصلہ نہیں کرنا چاہئے ، رضا ربانی

نگران حکومت کو پالیسی ساز فیصلہ نہیں کرنا چاہئے ، رضا ربانی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کو پالیسی سازفیصلہ نہیں کرنا چاہئے ٗ نگران حکومت کا کردار اعلیٰ عدالتوں کے مختلف فیصلوں ، انتخابی قوانین اور پاکستان کے آئین کے تحت بہت واضح ہے۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ نگران حکومت کا کام اور مقصد عام انتخابات کے صاف شفاف اور آزدانہ انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن ن کی معاونت اور ریاست کے معمول کے امور نمٹانا ہے۔ نگران حکومت کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے پالیسی فیصلہ سے گریز کرنا چاہئے۔ ماضی میں نگران حکومتوں نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدے کئے اور نئی منتخب حکومتوں کو ان معاہدوں کا پابند ہونا پڑا۔ انہوں نے نگران حکومت کو تجویز دی کہ اگر آئی ایم ایف سے بات چیت ناگزیر ہو تو اس بات چیت سے قبل اور اس کے بعد نگران وزیرخزانہ سینیٹ کو اعتماد میں لیں۔

مزید :

صفحہ اول -