عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا سلسلہ تیسرے روز ...

  

لاہور(نامہ نگار)عام انتخابات 2018 ء کے لئے تیسرے روز بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، مریم نواز شریف، سرداد ایاز صادق سمیت دیگر اہم سیاسی راہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔جنرل الیکشن 2018ء کا انتخابی شیڈول جاری ہونے بعد 4 جون سے 8جون تک کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری رہے گا، سیشن کورٹ میں تیسرے روز لاہور کی قومی اسمبلی کی 14نشستوں کے لئے 439 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے، مریم نواز شریف نے حلقہ این اے 125 اور حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ،سردار ایاز صادق اور ریما صادق نے بھی حلقہ این اے 133 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے جبکہ 40 امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کئے، حلقہ این اے 123 سے 50 ،حلقہ این اے 132 سے 67 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ 125 سے 29 امیدواروں، حلقہ این اے 128 سے 30 امیدواروں،حلقہ این اے 135 سے 14 امیدواروں،حلقہ این اے 124 سے 18 امیدواروں ،حلقہ این اے 130 سے 30 امیدواروں، حلقہ این اے 134 سے 33 سے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ 129 سے خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعدرفیق سمیت 20 امیدواروں، قومی اسمبلی کے حلقہ 126 سے 24 امیدواروں، حلقہ این اے 131 سے34میدواروں ، حلقہ این اے 127 سے 33امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے،حلقہ این اے 136 سے 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جبکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مطلوب احمد سیفی نے حلقہ این اے 133 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا ئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما فائزہ ملک نے بھی حلقہ این اے 135 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں، وحید اسلم بھی حلقہ این اے 123 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں شامل ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن )کے راہنما علی عدنان چودھری نے بھی حلقہ این اے 128 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے، پاکستان تحریک انصاف کے راہنما آجاسم شریف نے بھی حلقہ این اے 125 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔

کاغذات نامزدگی

مزید :

صفحہ اول -