گو رنر پنجا ب رفیق رجوا نہ کی معروف صحافی اکرام اللہ خاں کی نماز جنازہ میں شرکت
لاہور ( نمائندہ خصوصی )گو رنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے معروف کالم نگار ، ادیب ،دانشور اور تجزیہ نگارکرنل (ر)اکرام اللہ خاں(مرحوم) کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔نمازے جنازہ میں معروف سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات کے علاوہ ریٹائرڈ سول و فوجی افسران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کرنل(ر) اکرام اللہ خاں کے بیٹے سے والد کی وفات پر اظہارِ تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دُعا کی۔ دریں اثناگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے دُنیا نیوز کے سینئر صحافی حسن رضا کے نانا شیخ مفتی محمد یوسف رضا کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔