سانحہ 12مئی، لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا

سانحہ 12مئی، لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ 12 مئی کی ازسرنو تحقیقات کے سلسلے میں سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے لارجر بنچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔عدالت نے کیس میں معاونت کیلئے فیصل صدیقی اور شہباب سرکی ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کردیا جبکہ فاضل عدالت کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سانحہ 12 مئی کیس کی مزید کارروائی کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیں گے۔درخواست گزار اقبال کاظمی نے عدالت سے سانحہ 12 مئی کی ازسر نو تحقیقات کرانے کی استدعا کر رکھی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 12 مئی 2007 ء کو سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کا راستہ روکنے کیلئے کراچی میں دہشت گردی کی گئی۔درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف، بانی ایم کیو ایم اور سابق مشیر داخلہ وسیم اختر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے حکم پر ایم کیو ایم نے کراچی میں قتل عام کیا اور دہشت گردی کے واقعات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید :

صفحہ آخر -