پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیت اور مسلح افواج کی تیاریوں پر پورا بھروسہ ہے: صدر ممنون

پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیت اور مسلح افواج کی تیاریوں پر پورا بھروسہ ہے: ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیت اورمسلح افواج کی دفاعی شعبوں میں تیاریوں پر پورا بھروسہ ہے ۔صدر نے یہ بات چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کے دوران کہی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے دفاعی اور سکیورٹی کے معاملات میں صدر کو بریفنگ دی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے پوری طرح چوکس ہیں ۔ صدر نے ملکی دفاعی کی خاطر پاک افواج کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -