ریٹرننگ افسرکااین اے125میں جاری ترقیاتی کاموں پر مئیر لاہور ٹیپا اور ایل ڈی اے کو نوٹس

ریٹرننگ افسرکااین اے125میں جاری ترقیاتی کاموں پر مئیر لاہور ٹیپا اور ایل ڈی ...

  

لاہور(نامہ نگار)ریٹرننگ آفیسر نے این اے 125میں ترقیاتی کاموں کیخلاف پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کی طرف سے دائردرخواست پر مئیر لاہور، ٹیپا ، اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو آج کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ریٹرننگ آفیسر آصف بشیر نے پاکستان تحریک انصاف کی راہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات سے قبل حلقوں میں ترقیاتی کام کروانا غیر قانونی ہے مگر مسلم لیگ ن کی ایماء پر شام نگر ، رام نگر اور ریواز گارڈن کے علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشدنے استدعا کی کہ حلقہ این اے 125 کے علاقوں میں ترقیاتی کام روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -