جیل ڈپارٹمنٹ میں سرگودھا اور بہاولپور ریجن بنا دئیے گئے

جیل ڈپارٹمنٹ میں سرگودھا اور بہاولپور ریجن بنا دئیے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) جیل ڈپارٹمنٹ میں سرگودھا ریجن اور بہاولپور ریجن بنا دئیے گئے ہیں۔ سرگودھا ریجن میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا،سینٹرل جیل میانوالی،ہائی سکیورٹی جیل میانوالی شامل جبکہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور،ڈسٹرکٹ جیل بھکر اورڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد بھی سرگودھا ریجن میں شامل کردی گئی ہیں۔اسی طرح بہاولپور ریجن میں سینٹرل جیل بہاولپور،بی آئی اینڈ جے جیل ،ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان،ڈسٹرکٹ جیل لودھراں اور ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر،بہاولپور ریجن میں شامل کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یکم جولائی 2018سے ہوگااور جیل کی دونوں ریجن کا سربراہ ڈی آئی جی رینک کے جیل خانہ جات کے افسر کو جلد تعینات کیاجائے گا۔

جیل

مزید :

صفحہ آخر -