مرکزی بینک کے اعلان کے باوجود شہری نئے نوٹوں کیلئے در بدر

مرکزی بینک کے اعلان کے باوجود شہری نئے نوٹوں کیلئے در بدر

  

لاہور( این این آئی)مرکزی بینک کے اعلان کے باوجود شہری نئے کرنسی نوٹوں کیلئے در بدر ہو گئے ،شہریوں کو سروس بند ہونے کے ایس ایم ایس موصول ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے یکم جون سے 14جون تک بذریعہ ایس ایم ایس سروس( کوڈ) کے ذریعے ملک بھر کے بینکوں کی مخصوص برانچوں سے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کا اعلان کیا گیا ۔ شہریوں کی جانب سے قریبی بینکوں کے کوڈ کے ساتھ ایس ایم ایس کئے جارہے ہیں تاہم انہیں پہلے تو واپسی ایس ایم ایس موصول نہیں ہوتا جبکہ اب سروس بند ہونے کے ایس ایم ایس موصول ہونے لگے ہیں ۔ نئے کرنسی نوٹ نہ ملنے پر شہریوں کی جانب سے مرکزی بینک انتظامیہ پرشدید تنقید جاری ہے۔

نئے نوٹ

مزید :

صفحہ آخر -