شاہدخاقان کسی ٹی وی چینل پر ایل این جی پر مناظرہ کرلیں، شیخ رشید

شاہدخاقان کسی ٹی وی چینل پر ایل این جی پر مناظرہ کرلیں، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کالاباغ ڈیم کاسب سے بڑاحامی ہوں لیکن جب تک پنجاب پانی کی تقسیم کی آئینی ضمانت نہیں دیتا کالابا غ ڈیم نہیں بن سکتا۔ فوج اورعدلیہ مل کر الیکشن کرائیں تو شفاف ہوں گے۔ شاہدخاقان عباسی کو چیلنج دیدیاہے کسی بھی ٹی وی چینل پر آکر ایل این جی پر مناظرہ کرلیں۔ ختم نبوت کا مسئلہ اٹھانے کی وجہ سے تمام مذہبی جماعتیں قلم دوات کیساتھ ہیں اوراس بار پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ لوں گا۔کرپشن کی وجہ سے ملک میں معاشی ایمرجنسی کاخطرہ ہے، پہلی خواتین یونیوسٹی اور 60تعلیمی ادارے بنائے، خانپورڈیم سے پانی لایا، اب غازی بروتھا سے بھی راولپنڈی کوپانی ہم ہی لاکر دینگے۔ چیف جسٹس نے 9سال بعد ہمارا ماں ا و ر بچہ ہسپتال کاکیس سنا، وہ عید کے بعد ہسپتال کادورہ بھی کریں گے ، پھر ریلوے روڈکالج اورشیخ رشید ایکسپریس وے کاکیس بھی سنیں گے۔ نوازشریف جیل جائیں گے تو انہیں پتہ چل جائے گا پیچھے کوئی بھی ساتھ نہیں۔ کاغذات نامزدگی کیساتھ حلف نامہ اچھی بات ہے، ہم نے تو پہلے ہی حلف نامہ جمع کرادیاہے۔ نوازشریف کبھی بھی الیکشن کابائیکاٹ نہیں کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں جیل سے نکلنے کاایک ہی راستہ ہے۔ اپنے حلقے میں 10ہزار نوجوانوں کومیرٹ پر نوکریاں دینگے۔چکلالہ سکیم تھری میں این اے 60 کے انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمدنے کہا اب لال حویلی کو این اے 62کاپبلک سیکرٹریٹ جبکہ سکیم تھری میں این اے 60 کا پبلک سیکرٹر یٹ قائم کردیاہے جو چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کیلئے کھلا رہے گا۔ عمران خان کیساتھ مل کر قلم دوات اور بلے کو راولپنڈی سے تاریخی کامیابی ہوگی۔جب میں جوڈیشل مارشل لا کی بات کرتا تھا تو لوگ مذاق اڑاتے تھے ،.آرمی چیف اور چیف جسٹس پر مکمل اعتماد ہے الیکشن شفاف ہونگے.مجھے امید ہے اس بار تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرونگا ، فضل الرحمن کے علاوہ تمام مذہبی جماعتوں نے میرے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -