سرکاری سکیم کے ایک لاکھ عازمین کے پاسپورٹ بغیر بائیو میٹرک جمع کرا دئیے گئے

سرکاری سکیم کے ایک لاکھ عازمین کے پاسپورٹ بغیر بائیو میٹرک جمع کرا دئیے گئے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سے)سرکاری حج سکیم 2018ء کے ایک لاکھ سے زائد عازمین کے پاسپورٹ بغیر بائیو میٹرک کے وزارت مذہبی امور نے جمع کرا دئیے ،پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کے لیے کراچی قونصلیٹ نے مفت بائیو میٹرک کرانے کی خوشخبری کے ساتھ فنگر پرنٹس لازمی قرار دے دیا،وزارت مذہبی امور اور سعودی وزارت الحج کا تصدیق کرنے سے انکار ،پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر اضطراب کا شکار،کس کی بات مانیں ایسا ہو سکتا ہے ،سرکاری سکیم کے عازمین جو60فیصد ہیں ان کے کسی حاجی کا بائیو میٹرک نہ ہو اور پرائیویٹ سکیم کے جو40فیصد ہیں ان کا ہر فرد کا بائیو میٹرک لازمی ہو حج آرگنائزر نے وزیر اعظم سے مداخلت کی اپیل کر دی ،وزارت مذہبی امور دو ٹوک انداز میں سعودی عرب سے کلئیر پالیسی لے اور پرائیویٹ سکیم کے لیے صرف بائیو میٹرک کیوں کا فیصلہ کرے ،وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ سعودی عرب کو 4خطوط ارسال کر چکے ہیں جواب نہ آنے کے بعدسرکاری سکیم کے پاسپورٹ لیے ہیں ،کراچی قونصلیٹ نے ایساکوئی سرکلر جاری کیا ہے اس کی ہمیں اطلاع نہیں ہے ہم سعودی وزارت الحج سے کوئی سرکلر آئے گا تو بات کر سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -