’’میں ‘‘اور ’’تم‘‘کی سیاست کسی طور پر ملک کے مفاد میں نہیں:شہباز شریف

’’میں ‘‘اور ’’تم‘‘کی سیاست کسی طور پر ملک کے مفاد میں نہیں:شہباز شریف

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترقی یافتہ، خوشحال ،پر امن اور روشن پاکستان ہماری منزل ہے۔ گزشتہ5 برس کے دوران ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ بصیرت سے کئے جانے والے اجتماعی فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کے علمبردار پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ ’’میں‘‘ اور ’’تم‘‘ کی سیاست کسی طور پر ملک کے مفاد میں نہیں، ’’ہم‘‘ کے راستے پر چلیں گے تو پاکستان توانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کو مل کر ہی آگے لے کر جانا ہے اور ملک کو مل کر ہی ترقی دینا اور سنوارنا ہے۔ چیئرمین بیت المال پنجاب سلمان منگلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔دوسری طرف صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ اپنی بربادی پر نوحہ کناں ہے‘ مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود ترقی کے سفر کو رکنے نہیں دیا۔ بدھ کو شہباز شریف سے (ن) لیگ سندھ کے وفد نے ملاقات کی۔ شاہ محمد شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام آپ کی ولولہ انگیز قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔ کراچی سمیت سندھ اپنی بربادی پر نوحہ کناں ہے۔ شہباز شریف سے سینیٹر چوہدری تنویر نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود ترقی کے سفر کو رکنے نہیں دیا۔ مخالفین نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے عوام کو دھوکا دیا انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -