الیکشن کمیشن کا امیدواروں کے بیان حلفیمیں پیسہ دے کر ٹکٹ نہ لینے کا پیراگراف شامل کرنے پر غور

الیکشن کمیشن کا امیدواروں کے بیان حلفیمیں پیسہ دے کر ٹکٹ نہ لینے کا پیراگراف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن،این این آئی)عام انتخابات 2018 ء کیلئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں نئے بیان حلفی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق غیر ملکی دوروں سے متعلق پیرا گراف بھی بیان حلفی میں شامل کیا جائے گا،جبکہ امیدوار آرٹیکل 62،63 پر پورا اترنے کا حلف نامہ دے گا جبکہ امیدواروں کے بیان حلفی میں پیسہ دے کر ٹکٹ نہ لینے کا پیرا گراف بھی شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انمٹ سیاہی کیلئے پی سی ایس آئی آر کو تیاری کی ہدایت کر دی۔انمٹ سیاہی کے 4 لاکھ 6 ہزار 485 مارکر استعمال ہوں گے،الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آر کو ساڑھے 5 لاکھ سے زائد سٹیمپ پیڈ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا۔اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز، وزارت داخلہ کے حکام کو طلب کیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ چیف سیکرٹریز صوبوں کے پولنگ سٹیشن کی تفصیلات ہمراہ لائیں۔اجلاس میں عام انتخابات کی سیکیورٹی کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ اجلاس میں حساس پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے اور فوج کی تعیناتی سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابی قانون 2017ء کے تحت عام انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں براہ راست نشستوں پر پانچ فیصد ٹکٹ خواتین امیدواروں کو دینالازمی ہو ں گے ۔
الیکشن کمیشن/غور
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سندھ اور خیبرپختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ سے سالانہ گوشوارے مانگ لئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اورسندھ کے نگران وزرائے اعلیٰ سے اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، اس کے علاوہ نگران وزرائے اعلی اور وزرا سے منقولہ غیرمنقولہ جائیداد اورواجبات کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن حکام نے کہاہے کہ نگران وزرائے اعلی اوروزراء حلف اٹھانے کے تین روزکے اندر گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔
نگران وزرائے اعلیٰ/گوشوارے