چیف جسٹس کا قبرستان بچاؤ تحریک کے رہنماؤں کی درخواست پر سخت نوٹس

چیف جسٹس کا قبرستان بچاؤ تحریک کے رہنماؤں کی درخواست پر سخت نوٹس

  

پشاور( سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قبرستان بچاؤ تحریک کے رہنماؤں کی درخواست پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اعظم خان کو مافیا کیخلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دے دیا گذشتہ روز پشاور رجسٹری برانچ میں قبرستان بچاؤ تحریک کے چیئرمین سید اظہر علی شاہ صدر غلام حسین آفریدی اور جنرل سیکرٹری عبدالصمد نے چیف جسٹس کے نام اپیل میں ان کی توجہ پشاورسمیت صوبہ بھر میں قبرستان مافیا کی مذموم کارروائیوں کیخلاف مبذول کروائی ،چیف جسٹس نے اس ایشو کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کو ہدایت کی کہ وہ اس مئسلے کو سنجیدگی سے لین اور قبرستان مافیا کیخلاف سخت ترین کارروائی کریں اگر اس دوران چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ضرورت یا مشکل محسوس کریں تو عدالت عظمیٰ سے مدد لے سکتے ہیں تحریک کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اعظم خان کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -