انتخابات 2018 ،جنرل نشست پر سپیشل خاتون بھی میدان میں آگئی
لاہور(نامہ نگار )عام انتخابات 2018 ء میں جنرل نشست پرالیکشن لڑنے کیلئے سپیشل خاتون بھی میدان میں آگئی۔ سیدہ امتیاز فاطمہ نے این اے 133 سے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔تفصیلات کے مطابق سیدہ امتیاز فاطمہ گزشتہ روز وہیل چیئرپراین اے133کے رٹیرننگ افسر رائے آفتاب کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچی۔جہاں پر موجود امیدواروں کے حامی اور وکلاء سپیشل خاتون کو امیدوار دیکھ کر دا دیئے بغیر نا رہ سکے۔خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیت کر ایوان میں غریب عوام کی حقیقی نمائندگی کروں گی لہٰذا امید ہے این اے 133 کے عوام مایوس نہیں کریں گے۔
انتخابات/ سپیشل خاتون
Back to Conversion T