قتل کیس میں ایم کیوایم کے کارکن کو عمر قید کی سزا

قتل کیس میں ایم کیوایم کے کارکن کو عمر قید کی سزا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عالت نے کے ڈی اے افسر قتل کیس میں ایم کیوایم کے کارکن شاہد جاپانی کو عمر قید کی سزا سنادی ۔بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں کے ڈی اے افسر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر شاہد عرف جاپانی کو عمر قید کی سزا سنائی پولیس کے مطابق مجرم نے 27ستمبر2013کو زمان ٹاؤن کے علاقے میں عبدالجبار منگی کو قتل کیا ،عبدالجبار منگی لانڈھی کورنگی کے کے ڈی اے افسر تھے ،مجرم نے ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کی ایما پر قتل کیا ،مقتول کو چائنا کٹنگ کے حوالے سے قتل کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -