مسلم لیگ(ن) مقبول جماعت ، عوام کی خدمت کرتی رہے گی، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ(ن) مقبول جماعت ، عوام کی خدمت کرتی رہے گی، مریم اورنگزیب

  

لاہور (آ ئی این پی)ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) مقبول جماعت ہے، مسلم لیگ (ن) پاکستان اور عوام کی خدمت کرتی رہے گی، میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کے انٹرویوز لئے جارہے ہیں ، ٹکٹ دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا، پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک مقبول جماعت ہے، ووٹ کو عزت دو کی بات بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کی۔ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی اور عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔ پاکستان میں الیکشن وقت ہونا پاکستان کی عوام کا مطالبہ ہے۔ الیکشن وقت پر ہوگا۔ لوگ چاہتے ہیں کہ وعدہ پورے کرنے والی پارٹی آئے۔ کسی بھی دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے اپنی کارکردگی پر کوئی نیوز کانفرنس نہیں کی۔ پنجاب کی بنائی ہوئی بجلی پورا پاکستان استعمال کررہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -