انجمن طلباء اسلام کا سٹوڈنٹ سیکرٹریٹ ایوان خیر میں افطار ڈنر

انجمن طلباء اسلام کا سٹوڈنٹ سیکرٹریٹ ایوان خیر میں افطار ڈنر

  

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام سٹوڈنٹ سیکرٹریٹ ایوان خیر میں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطارڈنر میں ذمہ داران ، کارکنان اورر رفقاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ناظم صوبہ پنجاب رمیز حسن راجہ کا کہنا تھا کہ اے ٹی آئی عشق رسول کا آفاقی پیغام لیکر تعلیمی اداروں میں جدوجہد کررہی ہے ۔پاکستان کی حقیقی منزل نظام مصطفی کا عملا نفاذ ہے ۔غیر ملکی قوتیں اسلام اور پاکستان کے درپے ہیں ۔ قبلہ اول کی آزادی کیلئے مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ غلبہ اسلام کیلئے تمام مسلم ممالک کو متحد و متفق ہونا پڑے گا ۔

نائب ناظم پنجاب سید عزیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا رمضا ن المبارک خود احتسابی کا مہینہ ہے ۔ مسلمان بابرکت ماہ میں پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے تمام جھگڑوں سے بالاتر ہوکر کردار ادا کریں ۔ رواں سال عام انتخابات میں طلباء کا کردار اہمیت کا حامل ہوگا۔ اس موقع پر ناظم ضلع لاہور شیخ طیب ، سابق جنرل سیکرٹر ی پنجاب رائے صلاح الدین ، سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات منیر چوہدری ، سیکرٹری اطلا عات لاہور نعمان ملک ، جوائنٹ سیکرٹری لاہور فرید احمد مصطفائی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -