ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئر کا پہلا سالانہ امتحان 7جون سے شروع ہوگا

ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئر کا پہلا سالانہ امتحان 7جون سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئر کا پہلا سالانہ امتحان 2018مورخہ 07جون سے شروع ہوگا۔ امتحان کے انعقاد کے لئے پنجاب بھر بشمول آزاد کشمیر ، اسلام آباد ، گلگت و بلتستان 326امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں تقریبا پونے 02لاکھ طلباء وطالبات شرکت کریں گئے۔تمام امیدواران کی رولنمبر سلپس پہلے ہی متعلقہ اداروں کو ارسال کی جا چکی ہیں۔امتحانی عمل کو صاف وشفاف رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔چیئرپرسن فنی تعلیمی بورڈ میڈم یاسمین مہر النساء کی ہدایت پر موبائل انسپکٹر ز کی تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔
بورڈافسران اور موبائل انسپکشن ٹیمیں امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کریں گے۔امتحانی مراکز کے باہر امن وعامہ قائم رکھنے کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمیشنرز اور ضلعی پولیس افسران کو مراسلہ جات بھیج دیے گئے ہیں۔مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کریں۔