سیدنا علی المرتضیٰؓ کی زندگی اور کارنامے امت کیلئے مشعل راہ ہیں،زاہد محمود قاسمی

سیدنا علی المرتضیٰؓ کی زندگی اور کارنامے امت کیلئے مشعل راہ ہیں،زاہد محمود ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیدنا علی المرتضیٰؓ کی زندگی اور کارنامے امت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ آپؓ کے عدالتی فیصلے تاریخ اسلام کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ حضرت علیؓ شجاعت و بہادری کی علامت تھے۔مسلمانوں کو چاہئے خلفائے راشدینؓ کے قائم کردہ نظام خلافت کو قائم کرکے دنیا کو امن کا گہوارہ بنائیں۔حضرت علیؓ کا دور خلافت ہر مسلم حکمران کیلئے مشعل راہ اور آپؓ کی زندگی ہر مسلمان کیلئے نمونہ حیات ہے۔ ہمیں چاہئے کہ سیدنا علی المرتضیٰؓ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کیخلاف متحد ہوجائیں۔ملک و قوم کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حضرت علیؓ کے دور خلافت سے رہنمائی حاصل کی جائے یہ بات مرکزی علماء کونسل کے زیراہتمام ’’سیدنا علی المرتضیٰؓ کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔ کانفرنس کی صدارت مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کی ۔کانفرنس سے صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی،مفتی حفظ الرحمن بنوری،،میاں طیب ایڈووکیٹ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی،مولانا محمد امجد،مولانا عمر قاسمی،حافظ مقبول احمد ، قاری عصمت اللہ معاویہ،علامہ حفیظ الرحمن کشمیری، مولانا عابد فاروقی،قاری اعظم فاروق، مولانا نعیم طلحہ ، مولانا ثاقب عزیز،مولانا عامر اشرف،مولانا یاسر علوی ، قاری عمر فاروق عاطف ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت علیؓ نے اسلام کی سربلندی اور باطل کی سرکوبی کیلئے جو کارہائے نمایاں سرانجام دئیے وہ تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں۔حضرت علیؓ نے اپنی ساری زندگی دین حق کا پرچار کرنے اور انسانیت کی فلاح وبہبود میں صرف کی۔حضور اکرم ﷺ سیدنا علیؓ کی شجاعت اور جوانمردی پر ناز کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیدنا علی المرتضیٰؓ کی ذات گرامی میں اللہ تعالیٰ نے شیر خدا،داماد مصطفیٰ ﷺ،صاحب ذو الفقار،صاحب سخاوت وشجاعت،فصاحت و بلاغت جیسی بہت سی خوبیوں اور کمالات کو جمع فرمایا ہے۔حضرت علیؓ کی امتیازی صفات کی بناء پر حضور اکرم ؐ آپؓ بہت محبت کرتے تھے۔سرکار دوعالم ﷺ نے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علیؓ اس کا دروازہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -