میاں اسد بشیر کا اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو 10 لاکھ روپے کاعطیہ

میاں اسد بشیر کا اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو 10 لاکھ روپے کاعطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نامور کاروباری شخصیت میاں اسد بشیر کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مستحق طلباء کی فیس کے لئے 10 لاکھ روپے کا عطیہ اس رقم سے میاں اسد بشیر کے نام سے گولڈن سکالر شپ کا اجراء کیا جا ئے گاجو ہر سال مستحق طلباء کو میرٹ پرملے گا ۔میاں اسد بشیر نے عطیہ کی رقم کا چیک وائس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ کے حوالے کیا جبکہ اس مو قع پر اینڈو منٹ فنڈ کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خا لد منظور بٹ بھی مو جو د تھے ۔یہ میاں اسد بشیر کی جانب سے جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ کو چوتھاا10لاکھ روپے کا عطیہ ہے۔اس موقع پر میاں اسد بشیر کا کہنا تھا کہ میں اولڈ راوئین تو نہیں لیکن مجھے جی سی یو اور اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ پر اعتماد ہے کہ یہ مستحق طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے بہترین کام کر رہے ہیں۔