پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کریک ڈاؤن،عطائیوں کے 38جعلی کلینکس سیل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کریک ڈاؤن،عطائیوں کے 38جعلی کلینکس سیل

  

لاہور (سٹی رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روزچار اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 38عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور ،فیصل آباد،ساہیوال اور اوکاڑہ کے اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی۔کمیشن کی ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں139علاج گاہوں پرچھاپے مارے اوران میں سے 38پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔سب سے زیادہ 14اڈے فیصل آبادمیں بند کیے گئے ،جبکہ لاہور میں 10،ساہیوال میں آٹھ اور اوکاڑہ میں چھ عطائیوں کے کاروبار بند کردیے گئے ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے جن139مراکزکا دورہ کیا،ان میں سے48عطائیوں نے عطائیت ترک کر کے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔لاہور میں سیل کیے گئے اڈوں میں خالصہ یونانی دواخانہ،پہلوان ہڈی جوڑ،توصیف ہومیو کلینک،بابر کلینک،رحمان کلینک،رفیق ڈینٹل کلینک،پاک ڈینٹل کلینک،عبدالغنی ڈینٹل کلینک، عباس ڈینٹل کلینک اور کیئر ٹیک لیب شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -