مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدوار ٹکٹوں کے حصول کیلئے کوشاں

مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدوار ٹکٹوں کے حصول کیلئے کوشاں

  

کوٹ عبدالمالک (ریاض چشتی) کوٹ عبدالمالک میونسپل کمیٹی کے علاقوں میں امیدواروں کی سیاسی سر گرمیاں تیز ،ٹکٹوں کے حصول کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں نے دوڑیں تیز کر دیں اپنی پارٹی کے قائدکے ساتھ کیے گئے وعدے یاد دلا رہے ہیں ان دو جماعتوں کے علاوہ باقی جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں امیدواروں میں کوئی پریشانی سامنے نہیں آئی اور وہ جماعتیں وعدہ کے مطابق امیدواروں کو ٹکٹیں دے رہی ہیں جن میں جماعت اسلامی ،جمعیت علمائے پاکستان ،جمعیت علمائے اسلام ، پیپلز پارٹی ،تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ اور متحدہ مجلس عمل شامل ہیں پی ٹی آئی نے اپنی جماعت میں الیکشن سے پہلے نئے شامل ہونے والے ارکان کیساتھ ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب ٹکٹوں کی تقسیم کا وقت آیاتو نئے شمولیت اختیار کرنیوالے ارکان کے ساتھ ٹال مٹول کی پالیسی سے کام چلایا جارہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پریشانی کا شکار ہے۔بعض امید واروں نے بتایا ہے کہ ہمارے ساتھ الیکشن سے پہلے وعدہ کیا گیا تھا کہ ٹکٹ دیا جائے گا لیکن ہمارے ساتھ ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے کوٹ عبدالمالک کے سماجی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ جو امیدوار ہمارے مسائل حل کرائے گا ہم اس کو ووٹ دیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -