کینٹ بورڈ میں پانی کی کمی کو فوری دور کیا جائے،ذکر اللہ مجاہد
لاہور ( پ ر)امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ میں شہری پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے کینٹ بورڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ میٹنگ میں اہل علاقہ سمیت ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور عبدالحفیظ اعوان ، امیدوار این اے 131 وقار ندیم وڑائچ سمیت دیگرذمہ داران موجود تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پانی نہ ہونے سے عوام سحر وافطار کے اوقات کار میں پانی کی عدم دستیابی سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ انتظامیہ شہریوں کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کی بجائے ان کی پریشانیوں میں اضافہ کا باعث بن رہی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ اہل علاقہ کی پور زور اپیل پر ذکر اللہ مجاہد نے انتظامہ سے مطالبہ کیا کہ گرمی کی اس شدت میں عوام کے ساتھ ناروا سلوک کو بند کیا جائے اور کینٹ بورڈ میں پانی کی کمی کا نوٹس یا جائے ورنہ بھرپور احتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گا