حضرت علیؓ کی اسلام کیلئے گرانقدر خدمات ہیں،پیر ولی اللہ شاہ

حضرت علیؓ کی اسلام کیلئے گرانقدر خدمات ہیں،پیر ولی اللہ شاہ

  

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ (پنجاب )کے چیئرمین معروف دینی و روحانی شخصیت الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری نے آستانہ عالیہ دعوت الحق سمن آباد میں سالانہ شہادت سیدنا علی المرتضیٰؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰؓ کی اشاعت اسلام کیلئے گراں قدر خدمات اور بے مثال جدوجہد و لازوال قربانی انتہائی ناقابل فراموش ہیں آج 21رمضان المبارک یوم شہادت سیدنا علی المرتضیٰ کا دن ہے ۔مسلمان اسوۂ سیدنا علی پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت کی تمام تر کامیابی و کامرانی حاصل کرسکتے ہیں اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں کیونکہ شہادت سیدنا علی المرتضیٰ سراسر امن و سلامتی کا پیغام ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -