بجلی کے بحران سے گھریلو زندگی تباہ ہو گئی ہے،نصیر احمد، عبدالکریم

بجلی کے بحران سے گھریلو زندگی تباہ ہو گئی ہے،نصیر احمد، عبدالکریم

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما نصیر احمد، عبدالکریم میو، ابو ہاشمی،چوہدری خرم گجر، حمزہ شیخ، اخترہ شاہ، عثمان الحق قریشی، عاصمہ اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آ گیا ہے۔ بجلی کے بحران سے معاشی اور گھریلو زندگی تباہ ہو گئی ہے لوڈشیدنگ کے بحران کے باعث صنعتیں اور کار خانے بند ہو چکے ہیں جس کے باعث لاکھوں مزدور بیکار ہو چکے ہیں اور غریب اور مہنگائی کے باعث اشیاء خورد نوش عوام کی پہنچ سے ابتر ہو چکے ہیں۔ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہو چکا ہے مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ کے بحران سے نمٹنے کے لیے کبھی بھی سنجیدہ کوششیں نہیں کی ہیں ۔

جتنے بھی کاغذی کارخانے لوڈشیڈنگ کے بحران سے نبٹنے کے لیے لگائے گئے ہیں وہ صرف کاغذی پراجیکٹ تھے ان کارخانوں سے ابھی تک ایک یونٹ بجلی پیدا نہیں ہوئی ہے مسلم لیگ ن کے رہنما لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈالنے کی بھونڈی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں انرجی بحران کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے۔

اور آئندہ الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کو عوام سے جھوٹے وعدے کرنے کا سبق سکھائیں گے اور مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دیکر جھوٹے وعدے کرنے والوں کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -