پنجاب کالج اور پناہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پنجاب کالج اور پناہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) پنجاب گروپ آف کالجز اور پناہ ویلفیئرآرگنائزیشن کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے پناہ ویلفیئر آرگنائزیشن یتیم بے سہارا بچوں کی تعلیم بحالی اور خوشحالی کے لیے کام کر رہی ہےMOUکے مقا صد میں ان بچوں کو ذات پات، رنگ و نسل اور حیثیت کے تعصب سے بالا تر ہو کر تعلیم کی فراہمی ، انہیں مرکزی نظام تعلیم کے دھارے میں لانا اور ان میں خود اعتمادی کی بحالی ہے تاکہ وہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتیوں کی پہچان سکیں اور بڑے ہو کر با اعتماد طریقے سے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،مفاہمتی یاداشت میں جن شعبوں میں تعاون پر آمادگی ظاہر کی گئی ان میں ان بچوں کی سکول/کالج/یونیورسٹی ایجوکیشن ، معلومات کا تبادلہ، پناہ کی جانب سے نامزد بچوں کے لئے تعلیمی منصوبہ بندی اور انکی بہبود اورتحفظ کے حوالے سے آگاہی بہترین نتائج کے لئے تعلیم کے حوالے سے بچوں کے متعلق ڈیٹا جمع کرناشامل ہے۔
اور بچوں کو سوشل ورک، رضا کارانہ اور انسان دوست سرگرمیوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی شامل ہیں۔