روس پر اقتصادی پابندیاں بتدریج ختم ہو جائیں گی، پیوٹن

روس پر اقتصادی پابندیاں بتدریج ختم ہو جائیں گی، پیوٹن

  

ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ روس پر عائد پابندیاں بتدریج ختم ہو جائیں گی اور مغرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری بھی پیدا ہو گی۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے ان خیالات کا اظہارمیڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا جسے اْن کے دورہ چین سے قبل جاری کیا گیا۔ روسی صدر 3 روزہ دورے پر 8 جون کو چین پہنچیں گے۔ اس انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ مغربی پارٹنرز کے ساتھ تعلقات معمول کی سطح پر آ جائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -