چلڈرن کمپلیکس کے جھلسنے والے ڈاکٹر طارق لطیف جان کی بازی ہار گئے
ملتان(وقائع نگار)چلڈرن کمپلیکس کے شعبہ سرجری کے سینئر رجسٹرار ایڈمن ڈاکٹر طارق لطیف تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں دم توڑ گئے جبکہ ان کا ڈرائیور بھی پہلے ہی فوت ہوگیا ہے،ڈاکٹر طارق لطیف اپنے ڈرائیور کے ہمراہ اپنے نجی کلینک پر چند روز قبل گئے،نئے بنائے گئے کلینک پر گیس لیک ہوتی رہی،جوکافی روز سے بند تھا،جب کلینک کھولا گیا اور بجلی نہ ہونے کی صورت (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
میں یو پی ایس کو آن کیا تو ٹرمینل میں دھماکے کی وجہ سے آگ لگ گئی اور ڈاکٹر طارق لطیف اپنے ڈرائیور کے ہمراہ بری طرح جھلس گئے ان کا ڈرائیور پہلے ہی دم توڑ گیا جبکہ بدھ کی شام سے ڈاکٹر طارق لطیف بھی جان کی بازی ہار گئے ڈاکٹر طارق لطیف کی نماز جنازہ ڈی بلاک شاہ رکن عالم گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں ڈاکٹروں،سیاسی،سماجی شخصیات،شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی مرحوم نے سوگواران میں 1بیٹا،1بیٹی چھوڑے ہیں چلڈرن کمپلیکس کے پروفیسر ڈین مختیار حسین بھٹی اور ایم ایس ڈاکٹر مظہرالخالق نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔