نشتر ہسپتال شعبہ آؤٹ ڈور ‘گرمی کی شدت کے باعث ہاتھ کا پنکھا استعمال کرنے والے ڈاکٹر کیخلاف کارروائی ‘تحقیقات کی سفارش

نشتر ہسپتال شعبہ آؤٹ ڈور ‘گرمی کی شدت کے باعث ہاتھ کا پنکھا استعمال کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور میں گرمی کی شدت کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

سبب ہاتھ کا پنکھا استعمال کرنیوالے ڈاکٹر کیخلاف انضباطی کارروائی اور تحقیقات کی سفارش کی گئی۔ اس سلسلے میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گہا ہے کہ کارڈیالوجی ملتان سے ڈاکٹر طاہر عباس خان کو پوسٹ گریجو ایٹ ٹریننگ کیلئے نشتر بھیجا گیا تھا جو وارڈ نمبر 7 میں کام کررہے ہیں مگر انہوں نے ہاتھ کا پنکھا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو فیس بک اور واٹس اپ گروپس میں اپ لوڈ کردی جس سے نشتر ہسپتال کے نام کو برا تاثر ملا ہے، لہٰذا مذکورہ ڈاکٹرکیخلاف انضباطی کاروائی کی جائے اورانکی اس حرکت پر تحقیقات کروائی جائے۔