انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کو شکست‘ قرضوں کی معیشت کا خاتمہ کرینگے‘ لیاقت بلوچ

انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کو شکست‘ قرضوں کی معیشت کا خاتمہ کرینگے‘ لیاقت بلوچ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ کو شکست‘ قرضوں کی معیشت کا خاتمہ کرینگے‘ 2018ء کے انتخابات میں ظالم اور مظلوم ، اسلامی نظریہ اور سیکولر نظریہ کے درمیان مقابلہ ہے‘محبان دین ووٹرز کو متحد(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

ہوناہوگا ۔انہوں نے بیان میں کہا ہے کہمتحدہ مجلس عمل نے اسلامی ، عوامی ، فلاحی اور انقلابی منشور قوم کے سامنے پیش کردیاہے ۔ نظام مصطفیؐ کا قیام ، قومی آزادی اور وحدت کا تحفظ ، اسلام کا نظام عدل ، معاشی خوشحالی ، زراعت کی ترقی ، خواتین ، طلبہ ، نوجوانوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ملک میں فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ متحدہ مجلس عمل کی منزل ہے ۔ عوام اعتماد دیں اورووٹر اسلامی نظریہ کو ترجیح دیں تو تمام طبقات کو عزت و وقار ملے گا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کی نظریاتی ، جغرافیائی سرحدوں اور قومی آزادی و خود مختاری کی حفاظت کے لیے محبان دین ووٹرز کو متحد ہوناہوگا ۔ بے مقصد حمایت اور مخالفت کی سیاست ناکام ہو گئی ہے ۔ 2018 ء کے انتخابات میں ظالم اور مظلوم ، اسلامی نظریہ اور سیکولر نظریہ کے درمیان مقابلہ ہے ۔ انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ کو عوامی طاقت سے شکست دیں گے ۔ پاکستان کو خود انحصاری ، ترقی و خوشحالی کی تمام بنیادیں حاصل ہیں ۔ سنجیدہ ، اہل ، دیانتدار ، قومی مفادات کی وفادار قیادت ہی بحرانوں سے نجات دلائے گی ۔ قرضوں کی معیشت کے خاتمہ ، خود کفالت اور کرپشن فری پاکستان کے ہدف کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے ۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -