6ماہ میں لوڈشیڈنگ خاتمہ کے دعویدار بحران پر قابو نہ پاسکے‘ میاں مقصود

6ماہ میں لوڈشیڈنگ خاتمہ کے دعویدار بحران پر قابو نہ پاسکے‘ میاں مقصود

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ عمران خان کرپٹ اور قبضہ مافیا کے نرغے میں ہیں ‘ حکمران2013میں6ماہ کی لوڈشیدنگ کے خاتمے کے دعویدار تھے ‘ 2018تک بحران پر قابو نہ پاسکے۔ انہو ں نے بیان میں کہا ہے کہ نگران (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

وزیر اعظم کی جانب سے بدترین لوڈشیدنگ کانوٹس لینا حوصلہ افزا ہے۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کایہ کہناکہ ہم بجلی کوپوراکرکے گئے تھے،لوڈشیڈنگ کی ذمہ داراب نگران حکومت ہے ،یہ قوم کے ساتھ سنگین مذاق اور قوم کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو طفل تسلیوں کے سواکچھ نہیں دیا۔2018کے انتخابات سیکولر اور فرسودہ نظام کے پیروکاروں کیلئے ڈراؤناخواب ثابت ہوں گے۔عوام دوپارٹی سسٹم سے تنگ آچکے ہیں۔عمران خان نے بھی تبدیلی کے نام پر قوم کومایوس کیا ہے۔ملک میں حقیقی جمہوریتکیلئیعوام کے اصل نمائندوں کو آگے لانا ہوگا۔عوام70برسوں سے کرپٹ اور مفادپرست ٹولے کے رحم وکرم پر ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -