ن لیگ عام انتخابات میں راجن پور سے کلین سویپ کریگی‘ حفیظ دریشک

ن لیگ عام انتخابات میں راجن پور سے کلین سویپ کریگی‘ حفیظ دریشک

  

مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) پچھلے الیکشن کی طرح حالیہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ضلع راجن پور مین کلین سوئپ کرے گی اور ان ہی وڈیروں اور سرداروں کو شکست دیں گے جنہیں2013 کے الیکشن شکست سے دوچار کیا تھا ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

سابق چیئرمین سابق سردارڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے عاطف خان مزاری کی طرف سے ان کے گروپ کے سرکردہ افراد کو عمر کوٹ میں دیئے گئے ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین وہی لوگ ہیں جنہوں نے اب پی ٹی آئی کا لبادہ اوڑھ لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے یہاں کی غریب عوام کی کایا پلٹ دی ہے اربوں روپے کے ترقیاتی اور تعمیراتی کام ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن اہم مٹھن کوٹ اور چاچڑاں کے درمیان سات ارب روپے کی لاگت سے دریائے سندھ پر پختہ پل کی تعمیر ہے جس کا افتتاح چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کیا ہے اس موقع پر سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری نے کہا کہ ہم بلوچ لوگ ہیں اور اپنا وعدہ نبھانا بہتر طریقہ سے جانتے ہیں ہم مرتے دم تک مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور متحد ہو کر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر سردار صفدر خان مزاری، سردار یوسف خان دریشک، سردار خضر حیات خان مزاری، سردار عزیز خان دریشک ، چیئرمین ایم سی راجن پور کنور کمال اختر چیئرمین ایم سی مٹھن کوٹ حمزہ کمال فرید کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -