ووٹرز اپنی عزت کیلئے ووٹ اہل اور دیانتداروں کے حوالے کریں‘ وسیم اختر

ووٹرز اپنی عزت کیلئے ووٹ اہل اور دیانتداروں کے حوالے کریں‘ وسیم اختر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و امیدوار این اے 170 ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاہے کہ انتخابات اور جمہوری عمل ہی ملک میں نظام اور قیادت کی تبدیلی کی پائیدار شاہراہ ہے۔ ستر سال میں سیاسی جمہوری قیادت، سول بیوروکریسی اور ریاست کے اہم ترین اداروں(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

کی ناپختگی اور مفادات پر مبنی کمزور اقدامات نے پورے نظام کو درہم برہم کردیاہے۔ ووٹرز اپنی عزت کیلئے ووٹ اہل، دیانتدار اور عزت داروں کے حوالے کریں پھر ہی پاکستان خوشحال و مستحکم ہوگا۔ وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی ہوتا جارہاہے۔ اس وقت سیاست، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ایک پیج پر ہیں،اب کوئی بھی دیدہ یا نادیدہ قوت انتخابی عمل کو سبوتاژ نہ کرے وگرنہ بڑی خرابیاں جنم لیں گی۔ انہوں نے کہاکہ عید کے بعد پشاور، ملتان، کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، بہاولپور، گوجرانوالہ، فیصل آباد کے جلسہ عام قومی سیاست میں محبان دین ووٹرز کو یکسو اور یک جان کردیں گے۔ سیکولرو مفادپرستوں کو زوال آئے گا۔ امیر شہر سید ذیشان اخترنے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے قیام سے جہاں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کے اندر اتحاو و یکجہتی کی فضا قائم ہوئی ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ شمالی پنجاب کے ناظم سعد بن ہارون نے کہا ہے کہ تعلیم کے لئے جی ڈی پی کا کم ازکم پانچ فیصدحصہ مختص کیا جائے ۔تقریب سے آئی جے ٹی جنوبی پنجاب کے ناظم چوہدری عبدالرحمن نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -