1122 کی200سوعزاداران کو طبی امداد،20نشتر منتقل

1122 کی200سوعزاداران کو طبی امداد،20نشتر منتقل

  

ملتان(وقائع نگار)ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے یوم شہادت حضرت علیؓ (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

کے موقع پر گزشتہ روز جلوسوں کے دوران 200کے قریب زخمی ہونے والے عزاداروں کو بھرپور ابتدائی طبی امداد دی جبکہ تشویشناک حالت والے 20افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انکی حالت فی الحال خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ریسکیو نے لال کرتی میں تقریباً 97عزاداروں کو طبی امداد دی،جبکہ 7کو نشتر ریفر کیا،اسی طرح گھنٹہ گھر اور حسین آگاہی سے نکلنے والے جلوسوں میں 100سے زائد عزادار زخمی ہوئے جن میں سے 13کو حالت خراب ہونے پر نشتر ہسپتال داخل کروایا اس حوالے سے ریسکیو 1122نے 10ایمبولینسز،10موٹرسائیکل ریسکیور پر 200ملازمین کو ڈیوٹیاں لگائیں تھیں۔

ریسکیو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -